سعودی عرب اہم کردار ادا نہ کرتا تو جنگ بندی ممکن نہ ہوتی، تجزیہ کار کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی ولی عہد، فائل فوٹو

سینئر صحافی نصرت جاوید نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تحمل نے مذاکرات ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور تحمل و بردباری کا مظاہرہ کیا۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ جو خوفناک اور دل دہلا دینےو الی بات تھی،  جس سے سارا معاملہ غارت ہوسکتا تھا، وہ یہ کہ سعودی عرب  کے دنیا میں سے بڑے پیٹروکیمیکل میں سے ایک پر ڈرون جا کر گرا۔

ہم لوگوں کو یہ بات انتہائی خلوص اور ایمانداری سے تسلیم کرنی چاہیے، وہ حملہ ہونے کے باوجود سعودی عرب نے انتہائی بردباری اور تحمل کا مظاہر ہ کیا اور جواباً نہیں اکسایا کہ اب بس، بہت ہوگئی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس موقع پر سعودی عرب کے تحمل نے مذاکرات ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا، اسی وجہ سے بعد میں پاکستان نے شدید الفاظ میں ایران کی مذمت بھی کی اور اظہار ہمدردی بھی کیا۔

Related Posts