پولیس نےمجھےبرہنہ کرکےتشددکانشانہ بنایا،جمیل فاروقی کاالزام

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف اینکراورسوشل ایکٹوسٹ جمیل فاروقی کوکراچی سےگرفتارکر لیا گیاہے،دوسری طرف اپنی گرفتاری کےمتعلق بات کرتےہوئےجمیل فاروقی نےالزام لگایاہےکہ پولیس نےانہیں برہنہ کرکےماراہےاوران کےساتھ وحشیانہ سلوک روارکھاگیاہے۔

اسلام آبادپولیس کےمطابق جمیل فاروقی نےاسلام آبادپولیس پرجھوٹاالزام لگایاتھا،یوٹیوبرجمیل فاروقی پرتھانہ رمنامیں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گائے ذبح کرنے پر پانچ مسلمان قتل کئے، بی جے پی رہنما کا اعتراف

اسلام آبادپولیس کاسوشل میڈیاپربتاناہےکہ ملزم نےپولیس پر شہبازگل پرجسمانی اورجنسی تشددکاالزام لگایاتھا۔

دوسری جانب جمیل فاروقی کراچی ایئرپورٹ پراپنی گرفتاری پربات چیت کرتےہوئےروپڑےاوربتایاکہ ان کےساتھ بدترین سلوک روارکھا گیاہے۔انہیں برہنہ کرکےبری طرح ماراگیاہے۔ 

گرفتاراینکرکاایک وائرل ویڈیومیں پولیس کی موجودی میں کہناتھاکہ انہیں اہل خانہ کوبتائےبغیرگرفتارکیاگیاہے۔

ادھرسابق وزیربرائےہیومن رائٹس شیریں مزاری نےجمیل فاروقی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔شیریں مزاری کاکہناہےکہ کم ازکم کاغذپرہم جمہوریت پسندہیں،آپ عوام کواس طرح سےڈرانہیں سکتے۔

Related Posts