جنوبی وزیرستان: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحدی علاقے سے منشیات برآمد کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے پاک افغان سرحد پر انگور اڈا کے مقام پر جھاڑیوں میں بھاری مقدار میں چھپائی گئی منشیات برآمد کیں تاہم ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔
نصیر آباد میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشت گرد ہلاک
انسدادِ منشیات (اے این ایف) حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 23 کلو گرام چرس قبضے میں لی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے مصریال میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص نعیم اللہ جاں بحق ہوا جبکہ مسلح ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
تھانہ ویسٹریج پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ جاں بحق شخص کی میت کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








