اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 110 کیپسول برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

اے این ایف کی کارروائی، شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 101 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد
اے این ایف کی کارروائی، شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 101 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 110 کیپسول برآمد کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے خیبر ایجنسی کے رہائشی کے پیٹ سے چرس سے بھرے 110 کیپسول برآمد کیے۔ اینٹی نارکوٹکس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کے پیٹ سے برآمد کیے گئے کیپسولز کا مجموعی وزن 636 گرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آگئے، 1600 سے زائد افراد سانپوں کے ڈسنے سے زخمی

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اسلام آباد سے بحرین جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ ایئرپورٹ پر مسافر کے جسم سے منشیات برآمدگی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ متعدد مسافر جسم میں منشیات لے جاتے ہوئے گرفتار ہوچکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related Posts