اے این ایف کی اسلام آباد اور کراچی میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

اے این ایف کی اسلام آباد اور کراچی میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اے این ایف کی اسلام آباد اور کراچی میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

 راولپنڈی: اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے لقمان نامی مسافر سے منشیات برآمد کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزم لقمان بذریعہPK-187 کی پرواز سے بحرین روانہ ہورہا تھا۔ ملزم  نے آئس تولیے میں جذب کی ہوئی تھی۔

دوسری کارروائی اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی نے مشترکہ طور پر کی، شان چورنگی کے قریب 2 رکشوں سے مجموعی طور پر 57 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیہ اینیمل پورنوگرافی اسکینڈل میں زیادتی کا شکار خاتون کون ہے؟

کارروائی کے دوران ایوب خان اور سلمان نامی دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے جبکہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts