اے این ایف نے جدہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

اے این ایف نے جدہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کرلی
اے این ایف نے جدہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کرلی

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف نے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے ملزم کے بیگ سے 780 گرام آئس برآمد کرلی، سیف اللہ نامی ملزم سیالکوٹ کا رہائشی ہے اور بذریعہ فلائٹ نمبر PA-472 سے جدہ جا رہا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹریفک حادثے میں دلہا دلہن سمیت 7 افراد جاں بحق

دوسری کارروائی میں اے این ایف نے ہائی وے گڈانی نزد لسبیلہ کے قریب سے کار سے 84 کلو چرس برآمد کرلی اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گاڑی میں سوار خیر محمد کا تعلق خیر محمد کا تعلق جھنگ جبکہ عمران کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

حکام نے ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts