بھارتی اداکار انیل کپور کا جیکی شروف کی کامیابی سے جلن کا اعتراف

تازہ ترین

تازہ ترین

ممبئی: بالی ووڈ کے سدابہار ستارے انیل کپور نے اعتراف کیا ہے کہ اپنے کیرئیر کی ابتدا میں ساتھی اداکار جیکی شروف کی کامیابی سے جلا کرتے تھے اور سوچتے تھے کہ وہ ایک بیرونی شخص ہے جس کا پہلے سے انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں بڑھتی ہوئی اقربا پروری کی روشن مثال انیل کپور کی بیٹی سونم کپور اور جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف سے لی جاسکتی ہے تاہم انیل کپور اور جیکی شروف نے ایک ساتھ بہت سی کامیاب فلمیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہمایوں سعید نے ڈراموں کے حوالے سے حیران کن انکشاف کردیا

موجودہ دور کے فلمی ستارے ورون دھون کے ہمراہ کافی ودھ کرن میں معروف فلمساز کرن جوہر سے ہلکی پھلکی گفتگو کرتے ہوئے انیل کپور کا کہنا تھا کہ میں اقربا پروری سے متعلق تبصرے نظر انداز کرکے اپنے کام پر توجہ دیتا ہوں۔

گفتگو کے دوران انیل کپور نے کہا کہ جیکی شروف کو مایہ ناز فلمساز سبھاش گاہی لائے جو پلک جھپکتے میں صفِ اوّل کے اداکار بن گئے۔ میں ساؤتھ میں چھوٹے سے رول کررہا تھا جبکہ شوبز سے غیر متعلقہ ہونے پر اپنا موازنہ جیکی سے کرتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Disney+ Hotstar (@disneyplushotstar)

دوسری جانب انیل کپور نے جیکی شروف کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ بہت نرم گفتار، نیک دل اور اچھے انسان ہیں۔ لوگ آٹو گراف لینے آتے تو ڈائری مجھے پکڑا دیا کرتے تھے۔ انہیں معلوم بھی تھا کہ لوگ میرے نہیں، ان کے آٹو گراف کیلئے آتے ہیں۔

واضح رہے کہ انیل کپور اور جیکی شروف کو دو مرد فلمی ستاروں کی ریکارڈ ساز جوڑی سمجھا جاتا ہے جس نے ایک ساتھ سب سے زیادہ فلمیں کیں جن میں کبھی نا کبھی، رام لکھن، کالا بازار، تری مورتی اور یدھ سمیت درجنوں فلمیں شامل ہیں۔

Related Posts