فلم ”انیمل“ نے باکس آفس پر 700 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فلم ”انیمل“ نے باکس آفس پر 700 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا
فلم ”انیمل“ نے باکس آفس پر 700 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

معروف بھارتی اداکار رشی کپور کے صاحبزادے رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے ریلیز ہونے کے دسویں روز تک 700کروڑ کا ہندسہ عبور کرکے آمدنی میں فلم گدر 2کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مشہور زمانہ فلم ”اینیمل“یکم دسمبر کو ریلیز ہونے کے بعد سے پوری دنیا کے سینما گھروں میں کامیابی سے چلتے ہوئے متعدد فلموں کے ریکارڈ توڑرہی ہے۔

فلم میکرز نے آج تازہ ترین اعدو شمار جاری کئے، جس کے مطابق سینما گھروں میں 10 دنوں کے بعد، اینیمل نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 700 کروڑ سے زیادہ ریکارڈ بزنس کرلیا ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ایکشن فلم ”اینیمل“ نے صرف 10 دنوں میں دنیا بھر میں 717.46 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے، واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم ”اینیمل“ نے 9دنوں کے دوران دنیا بھر میں 660.89 کروڑ روپے کمائے تھے۔

پریانکا چوپڑا نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

یہ فلم اب تک شاہ رخ خان کی جوان اور پٹھان کے ساتھ ساتھ سنی دیول کی گدر 2 اور رجنی کانت کی جیلر کے ساتھ، 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 5 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی ہے۔

Related Posts