اینی میٹڈ فلم’’فروزن ٹو‘‘ کا تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار

تازہ ترین

تازہ ترین

Animated movie

نیویارک :امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم’ ’فروزن ٹو‘‘ کا مسلسل تیسرے ہفتے بھی راج برقرار ہے۔

افسانوی کہانی ’’دی اسنو کوئین‘‘ سے ماخوذ اینی میٹڈ فلم ’’فروزن ٹو‘ تھینکس گیونگ ویک اینڈ پر 34 اعشاریہ 4 ملین ڈالر کما کر پہلے نمبر پر موجود ہے۔

فلم کے سیکوئل میں ’ایل سا‘ ’اینا‘ ’کرسٹوف‘ اور ’اولف‘ اپنی سلطنت کے قدیم رازوں کو جاننے کیلئے ایک نئے ایڈونچر پر نکل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیٹی پیری اور دعا لیپا نے بولڈ پرفارمنس سے میوزک کنسرٹ کا میلہ لوٹ لیا

’فروزن ٹو‘ 2013ء میں ریلیز کی جانے والی بلاک بسٹر فلم ’فروزن‘ کا سیکوئل ہے۔ 2013 میں 150 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی جانے والی فلم ’فروزن‘ نے دو آسکر ایوارڈ جیتے تھے اور مجموعی طور پر ایک اعشاریہ دو بلین ڈالرز کی کمائی کی تھی۔

دوسری جانب ناول نگار کے قتل اور اس کے قاتلوں کی تلاش پر بنی کامیڈی کرائم ڈرامہ فلم ’نائیوز آئوٹ‘ 14 اعشاریہ 2 ملین ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ایکشن ڈرامہ فلم ’فورڈ ورسز فراری‘ 6 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کے ساتھ باکس آفس پر تیسرے نمبر پر ہے۔

Related Posts