مجھے شہر پسند ہیں، گاؤں سے آئے سارے رشتے ٹھکرا چکی ہوں، انمول بلوچ

تازہ ترین

تازہ ترین

مجھے شہر پسند ہیں، گاؤں سے آئے سارے رشتے ٹھکرا چکی ہوں، انمول بلوچ
مجھے شہر پسند ہیں، گاؤں سے آئے سارے رشتے ٹھکرا چکی ہوں، انمول بلوچ

پاکستان کی ابھرتی اداکارہ انمول بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے رشتے تو آتے ہیں لیکن وہ انکار کردیتی ہیں۔

انمول بلوچ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کی۔

دوران انٹرویو اداکارہ نے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ اب تک آنے والی ہر شادی کی پیشکش کو مسترد کر چکی ہیں کیونکہ ان کے لیے آنے والے سب ہی رشتوں میں سے زیادہ تر ان کے آبائی گاؤں کے تھے۔

انمول بلوچ نے کہا کہ میرے کزنز وغیرہ کے رشتے آتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب میں کسی گاؤں میں جا کر نہیں رہ سکتی کیونکہ میں نے اپنی ساری زندگی شہر میں گزاری ہے تو اب کسی گاؤں میں گزارا مشکل ہو گا۔

Related Posts