ٹی 20 ورلڈکپ میں مبینہ علی کی شاندار سنچری، این بشپ کی تعریفی ٹوئٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: ویسٹ انڈیز کے سابق بولر اور کمنٹیٹر این رافیل بشپ نے قومی ٹیم کی کھلاڑی مبینہ علی کو پاکستان کی جانب سے پہلی سنچری اسکور کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں این بشپ نے منیبہ علی کی کارکردگی کے لیے تالیوں والا ایموجی بنایا اور ساتھ ہی لکھا کہ منیبہ پر پورے پاکستان کو فخر کرنا چاہیے اور ہوگا۔

اس کے علاوہ مبینہ علی کی شاندار کارگردگی پر پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔

معلوم رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان کی منیبہ علی نے آئر لینڈ کے خلاف 66 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ویمن ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان کی منیبہ علی نے تاریخ رقم کردی

منیبہ کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے اور انہوں نے مجموعی طور پر 68 گیندوں پر 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔

منیبہ پاکستان کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنچری اسکور کرنے والی پہلی بیٹر بن گئی ہیں۔

Related Posts