کرتارپور میں بابا گرونانک کی 482ویں برسی کی تیاریاں مکمل، دربار پھولوں سے سجادیاگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کرتارپور میں بابا گرونانک کی 482ویں برسی کی تیاریاں مکمل، دربار پھولوں سے سجادیاگیا
کرتارپور میں بابا گرونانک کی 482ویں برسی کی تیاریاں مکمل، دربار پھولوں سے سجادیاگیا

سکھ برادری کی مذہبی عبادت گاہ کرتارپور میں بابا گرونانک کی 482ویں برسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں جبکہ کرتارپور صاحب کے دربار کو پھولوں سے سجا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح رواں برس بھی سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی برسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ دربار کرتارپور صاحب کو پھولوں سے سجا دیا گیا۔ 21 ستمبر کو زیرولائن تک نگر کیرتن کا جلوس نکالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کرتارپورہ فوڈ اسٹریٹ راولپنڈی کے شہریوں کی اولین پسند بن گئی

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کے سکھ برادری کیلئے اقدام کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ برطانوی سکھ برادری کی دو نمائندہ تنظیموں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو کرتارپور راہداری کھولنے کے اقدام پر لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا۔

آج سے 2 سال قبل نومبر 2019 میں لندن کے سٹی ہال میں ہونے والی تقریب کی میزبانی سکھ فیڈریشن برطانیہ اور لندن رکنِ اسمبلی ڈاکٹر اونکار سہسوتا نے میئر  لندن کے ہمراہ مشترکہ طور پر کی جس میں وزیر اعظم کو ایوارڈ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: برطانوی سکھ برادری کا لائف ٹائم ایوارڈ وزیر اعظم عمران خان کے نام

دو سال قبل پاکستان نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے سکھ مت کے بانی بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقعے پر سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور راہ داری کھول دی۔افتتاحی تقریب گوردوارے کے احاطے میں منعقد ہوئی ۔

تقریب میں وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کے علاوہ سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ ، سابق کرکٹر نو جوت سنگھ اور بھارتی ادا کار سنی دیول اور بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مزید پڑھیں: بابا گرونانک کا جنم دن، سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور راہ داری کھل گئی

Related Posts