اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا صدر کی جانب سے الیکشن کے اعلان کیا کہ صدر عارف علوی کی جانب سے دو صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔
الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 57 (1) کے مطابق صدر الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی ”عام انتخابات” کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر صاحب جلد بازی میں الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 57 (1) کی بھی خلاف ورزی کر بیٹھے ہیں۔
الیکشن ایکٹ صدر کو الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی ”عام انتخابات” کے اعلان کا اختیار دیتا ہے صدر نے بغیر مشاورت کے دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
آئین کے مطابق صوبائی انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد صوبے کے گورنر نے کرنا ہے، صدر نے نہیں۔
مزید پڑھیں:صدر مملکت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
صدر عارف علوی عمران خان کی خوشنودی کے خاطر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں صدر کو اپنے عہدے اور اختیارات کا احترام کرنا چاہئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








