اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پٹرول کی فی لٹر قیمت 272 جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 293 روپے فی لٹر برقرار رہے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی، موجودہ قیمتیں 15 اپریل تک جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ
یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی تھی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








