کورونا وائرس،مسجدالاقصیٰ میں رمضان کے دوران نمازیں معطل کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا خطرات کے باعث مسجدالاقصی میں رمضان میں نمازیں معطل کرنے کا اعلان
کورونا خطرات کے باعث مسجدالاقصی میں رمضان میں نمازیں معطل کرنے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس:اردن کے زیر انتظام اسلامی وقف نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجدالاقصی کو کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر رمضان المبارک کے دوران میں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مسلمان اپنے پہلے قبلہ اول اور تیسرے متبرک مقام میں نمازیں ادا نہیں کرسکیں گے۔اردنی کونسل نے مسجد الاقصی میں 23 مارچ سے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پنجہ وقت نمازوں کی ادائی پر پابندی عاید کردی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اردن کی وزارت برائے اسلامی امور اور وقف کے ایک بیان میں کہاگیاکہ کونسل نے رمضان المبارک کے دوران میں عبادت گزاروں کے مسجد الاقصی کے تمام دروازوں (ابواب)سے اجتماع کی معطلی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے خطرات کے سبب اسلامی ممالک میں مساجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کردیا گیا ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے۔

Related Posts