جھنگ میں خدمت قرآن کریم کے حوالے سے گرانقدرخدمات سرانجام دینے والے قاری علیم الدین منصوری صاحب کے بیٹے برادرم مولاناقاری اشرف منصوری بتا رہے تھے”حضرت جی نے اس وقت جھنگ شہر سے بھی باہر جاکرایسے علاقے میں ڈیرہ ڈالا جہاں کوئی رات تو کیا دن کے وقت بھی جانے کی ہمت نہیں کرتا تھا۔۔۔ویرانہ تھا ویرانہ۔
ایک سے ایک بڑی ہستی۔۔۔۔ہر ایک کا اپنا اپنا رنگ۔۔۔۔اپنی اپنی شان۔۔۔۔اوراپنی اپنی پہچان ہے۔۔۔۔جو کوئی بھی منبر پر جلوہ افروز ہوتا ہے وہ موتی اورہیرے وجواہرات بکھیرتا ہے کہ سبحان اللہ۔۔۔ ویسے تو ہر سال ہی اہم شخصیات تشریف لاتی ہیں لیکن اب کی بار کا اجتماع تو ایک کہکشاں تھاکہکشاں۔۔۔۔ست رنگی دھنک— حضرت مولانا فضل الرحمن تشریف لائے اور اپنے خوبصورت انداز سے کیا شاندار گفتگو فرمائی۔
نصیب کیسے جاگتے ہیں؟۔۔۔۔ دل میں شمعیں کتنی فروزاں ہوتی ہیں؟۔۔الله کریم کی محبت کی حلاوت کیسے محسوس ہوتی ہے؟ یہ راستہ یہ شعبہ اور یہ کام کہنے اور لکھنے کا نہیں کرنے اور چکھنے کا ہے اللہ رب العزت سب کو توفیق عطا فرمائیں۔آمین