ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37 افراد جاں بحق ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37افراد جاں بحق
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37افراد جاں بحق

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں 32، بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ اموات  کی تعداد ایک ہزار 545  تک جاپہنچی ہے۔

سندھ میں اب تک  678، خيبرپختونخوا میں 306، بلوچستان میں 299 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ پنجاب میں 191، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں48 اموات ہوئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:

امارات سے 28 ویں امدادی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 92 افراد زخمی  بھی ہوئے۔ 14جون سے اب تک 12ہزر850افراد زخمی ہوئے ہیں۔

چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 36ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ۔ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں۔

Related Posts