کورونا وائرس کی مزید 53 افراد میں تشخیص، 13 کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 53 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 13 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1 اعشاریہ 37 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 863 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 53 افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.37 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

رمضان میں نیند کی کمی کو کیسے پورا کیا جاسکتا ہے؟

قومی ادارہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے 1 مریض انتقال کرگیاجبکہ 13 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Related Posts