راولپنڈی:لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو ریلیف دیا جانا چاہئے تھا،اس کے برعکس متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ لاہور نے نان خمیری روٹی 120 گرام وزن،فی روٹی 12 روپے سے بڑھا کر 15 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ سادہ100 گرام وزن روٹی 8 روپے کی کر دی ہے۔
اس حوالے سے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن ڈسٹرک کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے فائن آٹے کی بوری پر 1200 سو روپے فی بوری قیمت میں اضافہ کردیا ہے جبکہ آٹے کی بوری میں 800 سو روپے اضافے کے بعد روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








