کراچی: ملک میں الزامات اور ذاتیات کی سیاست میں ایک اور اضافہ، الیکشن سے قبل عمران خان کیخلاف ریحام خان سے بھی ہولناک انکشافات پر مبنی کتاب آنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔
طاہرہ لیونامی صحافی، کالم نگار اور میزبان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن سے پہلے کپتان کے قریب ترین دوست عون چوہدری کے ہوشربا انکشافات کتاب کی صورت میں جلد منظر عام پر آنے والے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اس کتاب میں ریحام خان سے بھی سخت الزامات سامنے آئیں گے۔
الیکشن سے پہلے کپتان کے قریب ترین دوست عون چوھدری کے ھوشربا انکشافات کتاب کی صورت میں جلد منظر عام پر آنے والے ھیں ۔
— Tee Zee (@Tahira_Leo25) March 1, 2022
جی ھاں ریحام خان کی کتاب بھلا دے گی
— Tee Zee (@Tahira_Leo25) March 1, 2022
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے علیحدگی کے بعد ایک کتاب لکھی تھی جس میں انہوں نے ہولناک الزامات عائد کئے تھے، اپنی کتاب میں ریحام خان نے عمران خان کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنانے کے ساتھ ان کے کردار پر بھی الزامات لگائے تھے۔
مزید پڑھیں:مراد سعید نے ریحام خان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








