پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس منظر عام پر آگیا‘ تعداد 21تک پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan coronavirus cases surge to 958 as KP reports 40 new cases

اسکردو: گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں کورو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ شہریوں میں خطرے کی لہر دوڑ گئی۔

مذکورہ کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں کوروناوائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 21تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع شگر کے رہائشی 31سالہ مظہر علی میں مذکورہ وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اب تک گلگت بلتستان میں ایک خاتون سمیت 3افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر شاہ زمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر یہ کوشش کررہے ہیں کہ جمعہ کے اجتماعات کو محدود کردیا جائے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعدد لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور مذکورہ وائرس سے نمٹنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

Related Posts