جناح ہاؤس حملہ، توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

جناح ہاؤس حملہ: 16ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کا حکم
جناح ہاؤس حملہ: 16ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کا حکم

لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاؤس لاہور پر حملے اور توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور شر پسند کی شناخت کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں شامل شرپسند علی رضا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علی رضا اوکاڑہ سے لاہور آیا اور پھر جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے واقعات میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ، 9 مئی واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت

ملزم علی رضا نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ 9 مئی کو حملہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کا پلان عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں بنا۔

علی رضا کا دعویٰ ہے کہ زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ کا پلان بنانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور حسان نیازی وغیرہ شامل تھے۔پی ٹی آئی کارکنان نے فوج مخالف تقاریر سے مخالف ہو کر جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل تفتیشی افسران نے جی ایچ کیو راولپنڈی پر 9 مئی کو حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کو شناخت کرلیا۔

آج سے 2 روز قبل حکام کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو راولپنڈی پر 9 مئی کو حملہ آور ہونے والے ایک اور شرپسند کی شناخت عاطف محمود قریشی کے نام سے ہوئی۔

Related Posts