مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بجلی کا جھٹکا

تازہ ترین

تازہ ترین

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بجلی کا جھٹکا
مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بجلی کا جھٹکا

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی، جس کے بعد ملک میں بجلی صارفین پر مزید بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی، سی پی پی اے کی جانب سے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت 27 جون کو کرے گا۔

سی پی پی پی اے کی جانب سے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 33 روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

درخواست کے مطابق مقامی گیس سے 10 فی صد، درآمدی ایل این جی سے 22.89 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ مقررتھی۔

خیال رہے کہ نیپرا نے دو روز قبل ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1.55 روپے اضافے کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے ایک روز قبل ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ کی  منظوری دی گئی تھی۔

Related Posts