کراچی: غزہ پر حالیہ جارحیت کے بعد جہاں دنیا بھر میں اسرائیل کیخلاف غم و غصہ بڑھ رہا ہے وہیں مسلمان ممالک کی جانب سے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے اور تعلقات استوار کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
حال ہی میں متحدہ عرب امارات اور دیگر مسلمان ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بعد بنگلہ دیش نے بھی اپنے پاسپورٹ میں ایک اہم تبدیلی کرکے جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔
بنگلہ دیش نے اپنے پاسپورٹ پر تحریر کیا ہے کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل سمیت دنیا کے تمام ممالک کیلئے کارآمد ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین پر ناجائز قبضے کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک نے تاحال اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جبکہ پاکستان کے پاسپورٹ پر ،یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کیلئے آرمد ہے، تحریر ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








