مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو ایک اور اہم کامیابی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو الجزیرہ

سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں آنے کے بعد پی ٹی آئی کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کی روشنی میں پنجاب اور پختونخوا اسمبلی کے مزید 93 اراکین کو تحریک انصاف کا تسلیم کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب سے سنی اتحاد کونسل کے 29 اور پختونخوا اسمبلی کے 58 اور سندھ اسمبلی کے 6 ارکان کو تحریک انصاف کے ارکان قرار دے دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 93 ارکان کو تحریک انصاف کا تسلیم کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے 39 ارکان کو تحریک انصاف کے ممبران ہونے کا حکم نامہ جاری کر کیا تھا، جنہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

Related Posts