ایک اور پاکستانی ایرانی بیلسٹک میزائل کے ملبے کا شکار! ابوظہبی میں دل دہلا دینے والا واقعہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں ایرانی بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے کے نتیجے میں پاکستانی شہری سمیت کم از کم تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واقعے نے علاقے میں خوف اور ہڑبونگ مچا دی جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہری کی میت کی وطن منتقلی کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے نے بھی واقعے میں اپنے شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سفارت خانے نے بتایا کہ پاکستانی شہری کی میت کی وطن منتقلی کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مشکل وقت میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

ابوظہبی حکام کے مطابق اماراتی فضائی دفاعی نظام نے ایک بیلسٹک میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا تھا لیکن اس کے ملبے گرنے سے سویجان میں تین افراد متاثر ہوئے جن میں سے دو ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ حکام نے مزید بتایا کہ ملبے کے گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ واقعہ ایرانی میزائل حملوں کے تسلسل کا حصہ ہے جن کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات میں اب تک کم از کم آٹھ غیر ملکی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Posts