وفاقی حکومت نے متوسط اور غریب طبقے پر مہنگائی کا ایک اور تیر چلاتے ہوئے پیٹرول بم کے بعد ایک اور بم تیار کرلیا، پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 13روپے 91 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا، پیٹرول پر اضافے کے بعد لیوی 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر کردی گئی جو 2021 میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت سے بھی زیادہ ہے۔
حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، لیوی 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فریٹ مارجن میں 9 روپے 38 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فریٹ مارجن کم کر کے 7 روپے 75 پیسے کردیا گیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایران امریکا جنگ کی آڑ میں بڑھائی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عمومی مہنگائی میں بھی اضافے کا باعث ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








