ماضی کی ایک اور شاندار اور رومینٹک فلم ’صنم تیری قسم‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جاگرن

بالی ووڈ کی 2016 میں ریلیز ہونے والی مقبول اور رومانٹک فلم ’صنم تیری قسم‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکوئل کا عنوان صنم تیری قسم کے بجائے ’جانم تیری قسم‘ ہوگا اور اسے ایک میوزیکل فلم کے طور پر سینما میں پیش کیا جائے گا۔

فلم کے سیکوئل کی ہدایت کاری ایک بار پھر رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کریں گے۔ تاہم اس کے علاوہ فلم کے سیکوئل میں نئے چہرے نظر آئیں گے اور پرانی فلم کی طرح حارش وردھن رانے اور ماورا حسین کو دوبارہ کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا پر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس مقبول اور رومینٹک فلم کے سیکوئل کے مرکزی کرداروں کے لیے آڈیشنز جاری ہیں اور اس میں 18-20 سال کی عمر کی ایسی لڑکی کی تلاش ہے جو گانے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ کی خصوصیات بھی رکھتی ہو جبکہ فلم کی کہانی ’عاشقی 2‘ کے طرز پر ہوگی۔

Related Posts