انصار الاسلام کا پارلیمنٹ لاجز میں کیمپ قائم کرنیکا فیصلہ، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

انصار الاسلام کا پارلیمنٹ لاجز میں کیمپ قائم کرنیکا فیصلہ، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی
انصار الاسلام کا پارلیمنٹ لاجز میں کیمپ قائم کرنیکا فیصلہ، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام نے پارلیمنٹ لاجز کے اندر کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جبکہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد پر پیش رفت جاری ہے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پارلیمنٹ لاجز کے باہر پہنچی،جہاں پر تنظیم کی جانب سے اپوزیشن کے ممبران کو بھرپور سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر سکیورٹی پر عملدرآمد شروع ہوگا، انصار الاسلام کے رضا کاروں نے پارلیمنٹ لاجز کے باہر مختصر ریہرسل بھی کی۔

بعدازاں انصارالاسلام کے رضا کاروں نے پارلیمنٹ لاجز کے اندر کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا کہ عدم اعتماد کی کامیابی تک لاجز میں رہیں گے۔

مزید پڑھیں: سیاسی پارہ ہائی، ایم کیو ایم وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

دوسری جانب انصار الاسلام کے رضاروں کی لاجز میں موجودگی پرپولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے، جبکہ انصار الاسلام کے رضا کار پارلیمنٹ لاجز کے اندر موجود ہیں۔

Related Posts