مودی کا جمہوریت مخالف نظریہ علاقائی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

'مودی کا جمہوریت مخالف نظریہ علاقائی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کا جمہوریت مخالف فاشسٹ نظریہ علاقائی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا دنیا بھارت اور کشمیر میں نریندرامودی کے غیر جمہوری نظریے کو تسلیم کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر اور بھارت کے مسلمان سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے ڈیووس میں ہرسنجیدہ فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا، شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ سال اگست میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد کشمیر میں تاحال کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے وہاں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

Related Posts