لاہور میں انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران 11 کروڑ روپے کی زمین واگزار

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران 11 کروڑ روپے کی زمین واگزار
لاہور میں انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران 11 کروڑ روپے کی زمین واگزار

لاہور میں انسدادِ تجاوزات مہم جاری ہے جس کے دوران ہربنس پورہ کے علاقے سے 11 کروڑ روپے کی زمین ناجائز تجاوزات ہٹا کر واگزار کرا لی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ لاہور آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے بڑی کارروائی کی۔

پیغام میں ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرشالیمار نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موجود 4 کنال اور 2 مرلے سرکاری زمین واگزار کرائی جس کی مالیت 110 ملین یعنی 11 کروڑ روپے ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وفاق کے رہائشی منصوبوں میں  تجاوزات کی بھرمار

Related Posts