ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، علی زیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، علی زیدی
ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، علی زیدی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر علی زیدی نے لاہور انارکلی بازار میں دھماکے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ دشمن ایک بار پھر پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی تیزی سے ترقی ہضم نہیں ہورہی، دشمن کبھی بھی اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائی پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے حد قربانیاں دی ہیں، سکیورٹی ادارے جلد زمہ داران کا تعین کر کے انہیں نشان عبرت بنائینگے، علی زیدی نے کہا کہ واقعے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور، انار کلی کے قریب دھماکہ، 3افراد جاں بحق، متعدد زخمی

واضح رہے کہ سانحہ انار کلی بازار کی وزیر اعظم عمران خان، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سشدید مذمت کی گئی ہے۔

Related Posts