انسداد دہشت گردی عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان کو رہا کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈان

یوٹیوبر اور صحافی مطیع اللہ جان کو رہا کردیا گیا۔

مطیع اللہ جان کو اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس دوران مطیع اللہ جان کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا پراسس عدالت نے بڑی عجلت کے ساتھ مکمل کیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ہائی کورٹ کے حکم نامے کی کاپی دیں، یہ بھی بتائیں کہ روبکار کہاں ہے؟ ساتھ ہی کہا کہ حکم نامے کو ریکارڈ کے ساتھ لگائیں اور درخواست ضمانت پر نوٹس کر رہا ہوں۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ میری یہی درخواست ہے کہ ضمانت خارج کر دیں۔ تاہم جج نے پراسیکیوٹر کی بات سے اتفاق نہیں کیا اور عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر اور  صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کرلی۔

ضمانت منظور ہونے کے بعد یوٹیوبر اور صحافی مطیع اللہ جان کو رہا کردیا گیا ہے۔

Related Posts