بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے کام میں مدد کرنے پر اپنی اہلیہ اور بیٹے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خود کوخوش قسمت قرار دیدیا ہے۔
اداکار انوپم کھیر نے اپنی اہلیہ کرن کھیر اور بیٹے سکندر کھیر کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ دونوں میرے کام کے حوالے سے مجھے بہت اچھی رائے دیتے ہیں۔
انوپم کھیر نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میری بیوی اور بیٹا تنقید کرکے میرے کام میں نکھار پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ تنقید میرے لئے فائدہ مند ہے۔
واضح رہےکہ انوپم کھیر کی اہلیہ اوربھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن کھیر بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث ممبئی میں زیر علاج ہیں۔
اداکار انوپم کھیر نے اپنے اہلیہ کے کے بلڈکینسر میں مبتلاہونے کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھاکہ کرن کھیر بلڈکینسر کا شکار ہوگئی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
اداکارہ کرن کھیر دیوداس ، میں ہوں نا ، دوستانہ ، منگل پانڈے ، رنگ دے بسنتی ، ویر زارا ،کبھی الوداع نا کہنا، فنا اور ٹوٹل سیاپا جیسی کئی کامیاب فلموں میں کام کر چکی ہیں۔