انوشکا شرما فائنل دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئیں، ویڈیو سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور سابق بھارتی کپتان کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل دیکھنے کے لیے احمد آباد پہنچ گئیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ جاری ہے، دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

ایسے میں بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی بیٹی وامیکا کے ہمراہ احمد آباد پہنچ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ایک مداح نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ اور اُن کی بیٹی وامیکا ایئرپورٹ اپنی فلائٹ سے اُتر رہی ہیں۔

ورلڈکپ فائنل2023: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل موسیقی کی تقریب اور ایئر شو بھی منعقد ہوا جبکہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

Related Posts