نگران حکومت کسی سیاسی جماعت کو آگ لگانے کا لائسنس نہیں دے سکتی۔وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی سیاسی جماعت کو آگ لگانے کا لائسنس نہیں دے سکتی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اگر لیول پلیئنگ فیلڈ کسی مخصوصی سیاسی جماعت کو الیکشن میں جتوانے کا نام ہے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ ہمیں 2018 کی لیول پلیئنگ فیلڈ یاد ہے۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے 2 چینی کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقات

بیان میں نگران وزیر اعظم نے کہا کہ 2018 کی لیول پلیئنگ فیلڈ میں جنوبی پنجاب محاذ بن گیا تھا۔ نگران حکومت آگ لگانے کا لائسنس نہیں دے سکتی۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ پارلیمنٹ کو آگ لگائیں اور جمہوریت کے چیمپیئن بھی بن جائیں۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو آگ لگانے کا کام اگر جے یو آئی کرتی تو کیا سب کا یہی رویہ ہوتا؟ ہم نے ایسا کیا کرنا ہے کہ ایک جماعت کو 172 سیٹیں مل جائیں؟

یاد رہے کہ اس سے قبل نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے 2 چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج سے 4روز قبل نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دورۂ چین کے دوران مین منیٹلز کے چیئرمین وینگ ژولیانگ اور میٹلرجیکل کو آپریشن آف چائنا کے چیئرمین چن جیانوانگ سے ملاقات اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو کی۔

 

Related Posts