نقیب اللّٰہ محسود قتل کیس، ملزمان کی بریت کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ محسود کے قتل کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے جن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کو نقیب اللہ محسود قتل کیس میں بری کردیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ میں اپیل نقیب اللہ کے بھائی عالم شیر نے دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں:

نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار سمیت تمام ملزمان بری

عالم شیر محسود نے 3 مختلف اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی نے ملزمان کو سزا نہ دے کر مقدمے کے حقیقی شواہد کو نظر انداز کردیا۔ انہوں نے عدالتِ عالیہ سندھ سے اپیل کی کہ عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دے۔

گزشتہ ماہ 23 جنوری کو انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ محسود کے قتل کے الزام میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا تھا۔

عدالت کا 23 جنوری کو ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ استغاثہ نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راؤ انوار اور دیگر ملزمان پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ بری ہونے والوں میں ڈی ایس پی قمر احمد، امان اللہ مروت اور دیگر بھی شامل تھے۔

Related Posts