کراچی :اپرا کے صدربابر نہال نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں اطہر چاؤلہ کی بطور نائب صدر نامزدگی پربی ایم پی کے مشکور ہیں، اطہر چاؤلہ نائب صدر کی نشست پر کامیابی حاصل کرکے تاجربرادری کی بھرپور خدمت کریں گے۔
آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر بابر نہال نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں برسراقتدار گروپ بزنس مین پینل کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے 21-2020کے لیے نائب صدر کی نشست کے لیے اپرا کے کنوینر اور معروف تاجر محمد اطہر سلطان چاؤلہ کو نامزدکرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطہر چاؤلہ کی نامزدگی کا پوری تاجر برادری نے خیرمقدم کیا ہے۔
امید ظاہر کی ہے کہ اطہر چاؤلہ ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر کی نشست پر کامیابی حاصل کرکے تاجربرادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
بی ایم پی کے امیدوار برائے نائب صدر محمد اطہر سلطان چاؤلہ ایک معروف تاجر ہیں اور آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (اپرا) کے کنوینر بھی ہیں اور ریسٹورنٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل اور انڈسٹری کے فروغ میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔