آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میں سانحہ اے پی ایس کے تمام شہداء اور لواحقین کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔ آرمی پبلک اسکول سانحہ کبھی نہیں بھولیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر پیغام کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ذمہ دار دہشت گردوں میں سے 5 کو فوجی عدالتوں نے پھانسی پر لٹکا دیا۔ شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ من حیث القوم ہم نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی۔ قوم پوری طرح دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں متحد رہ کر پاکستان میں دیر پا امن اور خوشحالی کے حصول کے لیے آگے بڑھنا ہے۔
“APS carnage will never be forgotten. Five of the involved terrorists have been hanged through military courts. Salute to martyrs and their families. We have come a long way in failing terrorism as a nation. United we move towards lasting peace and prosperity of Pakistan”, COAS. pic.twitter.com/Swv1ocF3gO
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 16, 2019
یاد رہے کہ آج سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) آج 5 برس مکمل ہو گئے جس کی یاد میں پاکستانی قوم شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرے گی جس کے لیے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
آرمی پبلک اسکول بچوں کو تعلیم دے کر پاک فوج میں بھرتی کے قابل کرنے والا تعلیمی ادارہ ہے جس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے معصوم بچوں سمیت متعدد افراد کو شہید کردیا۔
مزید پڑھیں: سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 5 سال مکمل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








