اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس نے مشکل وقت میں قوم کو ایک کیا،اپویشن کے پاس کوئی بات نہیں، صرف این آر او چاہئے ،محمود اچکزئی نے پنجاب میں جاکر پنجابیوں کو زخم دیا۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغا م میں شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے پشتونوں کیلئے غلط الفاظ استعمال کیے۔
محمود اچکزئی نے پنجاب میں جاکر پنجابیوں کو زخم دیا، ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ، قانون کا یکساں اطلاق وزیراعظم کا مشن ہے، پی ڈی ایم میں شامل 70 فیصد چینی چور ہیں۔
شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک لوٹا، عمران خان نے کہا تھا ایکشن لوں گا تو سب چور اکٹھے ہوجائیں گے، اپویشن کے پاس کوئی بات نہیں، صرف این آر او چاہیئے، این آر او نہ ملنے کی وجہ سے اپوزیشن مایوسی کا شکار ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ ایسے دن آتے ہیں جس سے قوموں کی تاریخ بدلتی ہے، ترقی کی راہ میں شہدا کی قربانیاں کبھی نہیں بھول سکتے۔