شہباز شریف کی عربی سن کر انٹرویو کرنے والی عرب خاتون اینکر کی ہنسی نکل گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈیلی پاک

وزیر اعظم پاکستانی شہباز شریف کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے جس میں وہ العربیہ ٹی وی کی خاتون اینکر سے عربی زبان میں گفتگو کر رہے ہیں۔

العربیہ کی خاتون نیوز اینکر باقاعدہ طور پر انٹرویو شروع کرنے سے پہلے وقت دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کر رہی تھیں، جس پر وزیر اعظم بھی جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔

وزیراعظم نے شروع میں خاتون اینکر کی انگریزی گفتگو کے جواب میں انگریزی ہی میں بات چیت کی اور کہا کہ پاکستان بہت خوبصورت اور بہت ہی خاص ملک ہے۔ جس پر خاتون اینکر نے بھی شبہاز شریف کی تائید کی۔

 

 

ساتھ ہی وزیر اعظم نے خاتون اینکر سے انگریزی میں پوچھا کہ کیا یہ آپ کا پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ ہے؟ اینکر نے کہا جی ہاں! پہلی بار یہاں آئی ہوں، جس پر وزیر اعظم نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس ملک میں مزید وقت بتانا چاہیے۔

ساتھ ہی وزیر اعظم نے گفتگو کا کانٹا بدلتے ہوئے عربی میں بات چیت شروع کردی اور عربی زبان میں اسلام آباد کا تعارف کراتے ہوئے کہنے لگنے کہ یہ ایک اچھا شہر ہے، یہاں کی ہوا بھی صحت بخش ہے۔

جبکہ مری سے متعلق عربی زبان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مری یہاں سے چند کلومیٹرکے فاصلے پر ہی واقع ہے جو بہت خوبصورت پہاڑی شہر ہے۔

جس پر اینکر نے بھی وزیر اعظم کے مشورے پر حامی بھر لی اور کہا جی بالکل آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔

انٹرویو کا یہ کلپ پر وزیر اعظم کے انسٹا ہینڈل سے بھی شیئر کیا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر ردعمل دیا جا رہا ہے، ایک صارف نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان 4 سے زائد زبانیں بول سکتے ہیں، کئی صارفین سپورٹ کرتے اور کچھ اس ویڈیو کلپ پر تنقید کرتے بھی دکھائی دیے۔

Related Posts