کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کو چار روز بعد کم عمر زائرین کا خیال آہی گیا۔ اربعین کے لئے خواہشمند 17 سال سے کم بچے اور نوجوان بالاآخر لازمی کورونا ویکسینشین سے مستشنی قرار دے دیئے گئے۔
17 ستمبر کو اربعین کے لئے جاری سفری ہدایت نامے میں 17 سال سے کم عمر مسافروں کے لئے لازمی ویکسینیشن کے بارے میں ابہام سے مسائل کھڑے ہوئے۔
پی آئی اے سمیت امارات اور دیگر ائر لائنز نے سی اے اے کی غفلت کے باعث زیارت کے خواہشمند متعدد بچوں اور نوجوانوں کو سفر سے روک دیا۔ بارہ سال سے زائد عمر کے بچون کو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری کرنے سے انکار کیا گیا۔
سنگل ڈوزویکسین کے حامل 17 سال سے زائد عمر کے مسافروں کو بھی ڈبل ڈوز کے بغیر سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔ حال ہی میں سنگل ڈوز کے حامل 17 سال سے زائد عمر مسافروں کے لئے طے شدہ مدت سے پہلے دوسری ڈوز لگوانا ممکنات نہیں ہے۔
حکومتی مداخلت پر سی ای اے نے 17 ستمبر کو جاری احکامات میں ترمیم کا مراسلہ جاری کردیا۔ 21 ستمبر کو جاری نئے ہدایت نامے میں اربعین کے لئے لازمی ویکسین کی شرط 17 سال اور زائد عمر کے مسافروں پر لاگو ہو گی۔
دیگر شرائط بدستور لاگو رہیں گی۔اربعین سے واپسی پر کورونا منفی رپورٹ کے باوجود ہر مسافر کو 24 گھنٹوں کے لئے قرنطینہ کی شرط بھی بلاجواز ہے۔
کورونا حفاظتی اقدامات کے حوالے سے عراق کے کیٹیگری اے میں ہونے کی بنا پر بھی قرنطینہ کی شرط کسی منطق کے بغیر ہے۔ اربعین کے سفری ہدایت نامے میں شامل غیر منطقی شرائط بھی واپس لی جائیں۔
مزید پڑھیں: ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث کراچی واپس آگئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








