نیٹ فلکس، آرکین کا دوسرا سیزن سوشل میڈیا پر لیک، ٹریلر بھی جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

آرکین کا دوسرا سیزن
(فوٹو: نیٹ فلکس)

نیٹ فلکس پر نومبر میں پیش کی جانے والی کارٹون سیریز آرکین کا دوسرا سیزن سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا، سیریز کا ٹریلر یوٹیوب پر جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرکین کے دوسرے سیزن کی تمام قسطیں نیٹ فلکس پر بڑے سکیورٹی بحران کے باعث لیک ہوگئی ہیں، جنہیں آن لائن تلاش کرکے دیکھنا ہر سوشل میڈیا صارف کیلئے آسان ہوگیا، تاہم نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ قسطیں نومبر میں پیش کی جائیں گی۔

آرکین کے دوسرے سیزن کی لیک کی گئی قسطوں پر فور انٹرنل یوز کا واٹر مارک لگایا گیا ہے جبکہ موسیقی اور ساؤنڈ افیکٹس کیلئے اینوٹیشن بھی موجود ہے۔ لیگ آف لیجنڈز کے مداحوں کیلئے آرکین کے دوسرے سیزن کا لیک ہونا کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔

دوسری جانب کارٹون سیریز آرکین سیزن 2 کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ کارٹون سیریز کی مرکزی ہیروئن اپنے مخصوص لباس میں بھاری سامان اٹھا کر کہیں جارہی ہوتی ہے کہ ایک ظالم شخص اسے زوردار مکا رسید کرتا ہے۔

پریشان حال ہیروئن زمین پر جاگرتی ہے، جس کے بعد ظالم شخص کے دوست بھی ایک ایک کرکے اس کے اردگرد جمع ہو کر اسے تشدد کا نشانہ بنانے کیلئے  دیوار سے لگا دیتے ہیں لیکن جب وہ انہیں بتاتی ہے کہ وہ ماضی میں کیا کرچکی ہے تو سب پریشان ہوجاتے ہیں۔

Related Posts