ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے انتخابات میں باری اکثریت کے بعد جمعہ کے روز دوسری مدت کے لئے حلف لے لیا۔
جیسنڈا آرڈرن نے ویلنگٹن میں ایک تقریب کے دوران اپنے عہدے کا حلف لیا، جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی وباء اور دہشت گردی کے واقعہ کے بعد شاندار اقدامات کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی۔
جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنا میرے لئےخوشی کی بات ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کئی چیلنجز درپیش ہیں لیکن ہمارے پاس ایک قابل ٹیم موجود ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ملکر مسائل پر قابو پالیں گے۔
نیوزی لینڈ میں ہونیوالے الیکشن کے حتمی نتائج کے مطابق جیسنڈا آرڈرن 49 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد ووٹ حاصل کیے اورپارلیمنٹ میں 120 میں سے 65 نشستیں حاصل کرکے توقع سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اصلاحات کا واضح مینڈیٹ ہے تاہم ہماری ترجیحات کورونا کی روک تھام اور معیشت کی تعمیر نو ہے۔