بجلی کے بل کم ہونے والے ہیں؟ جانیں کون مستفید ہوگا اور کتنے روپے کی بچت ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

Govt of Punjab Approves New Electricity Duty on Users
ONLINE/ FILE PHOTO

ملک بھر میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دی ہے کہ بجلی کی قیمتیں فی یونٹ 65 پیسے کم کی جائیں۔

اطلاعات کے مطابق سی پی پی اے نے اکتوبر کے لیے یہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی جس سماعت 27 نومبر کو ہوگی۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فائدہ کراچی کے صارفین کو بھی پہنچے گا جبکہ ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ پورے ملک میں نافذ ہے جس میں کراچی بھی شامل ہے۔ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کے نرخ فی یونٹ 48 پیسے کم کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے بجلی کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا جس کے تحت سبسڈی نیوٹرل اور کاسٹ پلس طریقہ کے تحت قیمت 23 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی تاہم اس سہولت کا فائدہ صرف ان صارفین کو ملے گا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد اضافی بجلی استعمال کریں گے۔

Related Posts