پاکستان میں موبائل فونز سستے ہونے والے ہیں؟ وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے درآمد شدہ موبائل فونز پر عائد بھاری ٹیکس میں کمی کی حمایت کر دی ہے جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ 2026 میں ملک میں سمارٹ فونز کی قیمتیں نمایاں طور پر کم ہو جائیں گی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس پالیسی کی وجہ سے جدید سمارٹ فون عام صارفین کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔ موبائل فون اب صرف سہولت نہیں بلکہ تعلیم، کاروبار، ڈیجیٹل بینکنگ اور دیگر آن لائن سرگرمیوں کے لیے بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔

اتھارٹی نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ ٹیکسوں میں نرمی کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جدید ٹیکنالوجی تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں۔ خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر فون رجسٹریشن کے دوران بھاری ٹیکسز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس پر عوام کی طرف سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتیں علاقائی ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں جس کی بنیادی وجہ بھاری ڈیوٹیاں اور ٹیکسز ہیں۔ اس صورتحال نے غیر قانونی فونز اور اسمگلنگ میں اضافہ کیا ہے۔

ٹیکسوں میں کمی کے نتیجے میں قانونی درآمدات کو فروغ ملے گا مارکیٹ میں مقابلہ بڑھے گا، اسمگلنگ پر قابو پایا جائے گا اور طویل مدت میں حکومت کے ریونیو میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ عوام میں اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے اور ٹیکس میں ریلیف کے ذریعے عام صارفین کو بڑی راحت ملنے کی امید ہے۔

Related Posts