کیا بجلی چوری کیخلاف الگ عدالتیں بنائی جا رہی ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاک میڈیا

پاور ڈویژن (محکمہ پانی و بجلی) نے ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

اس حوالے سے پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں میں کوئی حقیقت اور صداقت نہیں ہے، اس حوالے سے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی خبروں کا تمام مواد من گھڑت ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاور ڈویژن کی طرف سے اس حوالے سے کوئی منصوبہ زیرِغور نہیں ہے۔

محکمہ توانائی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم چلا رہی ہے، اس مہم کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ چوری روکنے کی مہم پر آنے والے اخراجات صارفین سے وصول نہیں کیے جاتے۔

Related Posts