پاک فوج کا 24 ویں یوم شہادت پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک فوج کا 24 ویں یوم شہادت پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت
پاک فوج کا 24 ویں یوم شہادت پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے 24 ویں یوم شہادت پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کو خراج عقیدت ہیش کیا گیا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شاندار قائدانہ صلاحیت اور بے مثال بہادری مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت یقینی بنانے میں ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی عزت و تکریم کے مستحق ہیں، بِلا شبہ کیپٹن کرنل شیر خان کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔

مزید پڑھیں:ڈالر گرنے کے بعد مہنگائی کم، پٹرول سستا ہونے کی نوید

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا کہنا تھا کہ کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان نے کٹھن حالات کے باوجود اپنے خون سے دفاع وطن کیلئے جرأت، ثابت قدمی اور حب الوطنی کی لازوال تاریخ رقم کی۔

Related Posts