آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک تنصیبات کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ورکشاپ کی مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ورکشاپ پہنچنے پر چیف آف لاجسٹک سیل لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی کی خصوصی ٹرانسپورٹ کی دیکھ بھال کا بھی جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو مختلف سہولیات اور گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گاڑیوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے جدید انجینئرنگ معیار کو قائم رکھنے کے حوالے سے بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی اہم ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

Related Posts