آرمی چیف کی تاجر برادری سے ملاقات، سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کرنیکا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، آرمی چیف
شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تاجر برادری سے ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا فیصلہ سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور تاجروں کو سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ یہ بھی پڑھیں:

چینی کی قیمت 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ آرمی چیف نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے آسانیاں پیدا کرنے اور منی ایکسچینج کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ڈالر کے تبادلے کیلئے انٹر بینک ریٹس میں شفافیت کو فروغ دینے کی بات ہوئی۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف سعودی عرب، یو اے ای اور کویت سمیت دیگر ممالک سے 100 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری راغب کرنے کی صلاحیت پر زور دے رہے تھے جبکہ اقتصادی فیصلہ سازی پر بھی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے اقتصادی فیصلہ سازی کو تقویت دینے کیلئے اقتصادی معاملات اور مختلف شعبہ جات پر توجہ دینے والی ٹاسک فورسز کی تشکیل پر بھی آگہی دی۔ تاجروں کے وفد نے آرمی چیف کو بجلی کے بلوں پر انکم اور سیلز ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز دی۔

تاجر برادری نے آرمی چیف کو فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصولی کیلئے عملی نقطہ نظر بیان کیا کہ صارفین پر مالی دباؤ کم کرنے کیلئے ان کی وصولی سردیوں میں ہونی چاہئے اور درخواست کی کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں۔

Related Posts